پی ٹی آئی امیدواروں کی سکروٹنی کیلئے آنیوالے13 تجویز کنندگان گرفتار، امیدوار اور وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی


رحیم یار خان (94 نیوز) رحیم یار خان سے انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی اسکروٹنی کیلیے آئے 13 تجویز کنندگان کو پولیس نے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
امیدواروں کے وکلاء کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل نہیں کرنے دیا جا رہا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حراساں کر رہی ہے۔ حلقہ این اے 173 سے پی ٹی آئی امیدواروں کے پانچ تجویز کنندگان کو حراست میں لیا گیا۔ حلقہ پی پی 259 سے 7 اور حلقہ پی پی 263 سے پی ٹی آئی امیدوار کے ایک تجویز کنندہ کو حراست میں لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی سکروٹنی کےلیے آئے متعدد تجویز کنندہ کو گرفتار کیا گیا۔ پی پی 263 کے آر او کے دفتر میں پی ٹی آئی امیدوار اور وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ اور عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔



