قومی

فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ کے اندر جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) عمران خان کی بنی گالہ آمد پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button