کھیل

پی سی بی نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پر مزید 6 ہفتوں کی پابندی عائد کر دی

لاہور (94نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پر مزید 6 ہفتوں کی پابندی عائد کر دی۔

کرکٹر احمد شہزاد پر پابندی میں اضافہ پہلے سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلب میچ کھیلنے پر عائد کی گئی ہے۔ احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کررہے تھے۔ انہوں نے پابندیوں کے باوجود سوئی سدرن گیس کی جانب سے میچز کھیلے جس پر انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔احمد شہزاد کی جانب سے شوکاز نوٹس کے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔ پی سی بی نے کرکٹر کا جواب ناکافی سمجھتے ہوئے ان پر مزید چھ ہفتوں کی پابندی لگا دی ہے ۔

سیلفی کنگ کے نام سے مشہور کرکٹر احمد شہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کے باعث عائد کی جانے والی پابندی 10 نومبر کو ختم ہوگی اور وہ 11 نومبر سے نئی پابندی کے باعث کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، کرکٹر بلوچستان ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button