قومی

پی ایف یو جے دستور کا ٹی وی چینلزکی غیر اعلانیہ بندش پر اظہار تشویش

کراچی ( 94 نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکرٹری جنرل سہیل افضل خان نے اب تک، چینل 24 اور کیپیٹل ٹی وی کی غیر اعلانیہ بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کو کنٹرول کرنے، غیر اعلانیہ سنسر شپ اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں سیکرٹری جنرل سہیل افضل خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت میڈیا پر مارشل لاء دور کی پالیساں لاگو کرنے میں سرگرم ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی وزراء اور نمائندے صحافیوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے میں مصروف ہیں جو قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، سہیل افضل خان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے اہم ستون میڈیا کے خلاف ہونے والی محلاتی سازشوں کا نوٹس لیں ،میڈیا کو کنٹرول کرنے کی خواہشات اور حربوں سے حکومتی اداروں کو باز رکھیں اور تمام بند کئے گئے چینلز کی فی الفور بحالی کے احکامات جاری کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button