کھیل

رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کا آغاز

دوحہ(94 نیوز) قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز  افتتاحی رنگا رنگ تقریب سے ہوگیا ہے۔

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جونگ کوک نے پرفارم کرکے سماں باندھ دیا جبکہ دیگر مختلف فنکاروں کی پرفارمنس سے سٹیڈیم میں موجود شائقین محظوظ ہوئے۔

فرانس کے 1998 ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن مارسے ڈیسیلے نےفیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ یو اے ای کے نائب صدر، دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بھی دوحا آمد ہوئی،  شیخ راشد المکتوم فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

افتتاحی تقریب میں سعودی،یواےای،ترکیہ اور مصری رہنماؤں نے بھی شرکت کی، ترکیہ کے صدر اردوان بھی اہلیہ کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شریک تھے، جبکہ مصری صدر عبدالفتح السیسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے قطر آئے۔

 امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے  شائقین کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب میں روایتی عربی نغموں پر رقص بھی کیا گیا۔شیخ تمیم بن حمد الثانی  نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ورلڈکپ ایونٹ نے آج تمام قومیتوں، عقیدوں کو ایک جگہ جمع کر دیا۔امیر قطر نے کہا کہ قطر اور عرب دنیا کی طرف سے ورلڈکپ 2022 میں سب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، جبکہ تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مورگن فری مین کی انٹری ہوئی جنہوں نے عربی لباس میں ملبوس شخص سے ورلڈ کپ کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی۔

جس کے بعد سینکڑوں فنکاروں نے تلواروں کے ساتھ رقص کیا اور ڈرم بجائے۔ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی،پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ ، بی ٹی ایس، کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے، ڈریمرز پر پرفارم کیا۔جس کے بعد ورلڈ کپ فٹ بال کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا اور پھر آتشبازی کا مظاہر ہ کیا گیا اور یوں مختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button