the game

Today in PSL 7 2 Today in PSL 7

Karachi (94 news) PSL 7 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 پر شروع ہوگا۔

دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close