قومی

جج ارشد ملک کی پریس ریلیز کے بعد ن لیگ نے بھی بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(94 نیوز) مریم نوازشریف کی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو سے متعلق جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنا موقف جاری کر دیا اور اس بات کی تردید کر دی ہے تاہم احتساب عدالت کے جج کے بیان پر ن لیگ ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے، جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، جج صاحب  مظلوم  ہیں، بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ اگر نواز شریف کے لوگوں نے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش اور دھمکیاں دیں تو ٹرائل میں کیوں نہیں بتایا؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لے جانا چاہیں لے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button