کھیل

پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات9بجے ہوگا

ابوظہبی(94 نیوز) پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج بروز جمعرات ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے جیت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کی کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وننگ مومینٹم کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا اس بار کے چیمپیئن ہم ہی ہونگے نیچرل گیم کھیل کر فائنل میں فتح سمیٹیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close