کھیل

پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے: وسیم اکرم

کراچی (94نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جس کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے 8 میچزپاکستان میں ہوں گے اور پاکستان میں میچز کے انعقاد کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کی لیگ ہے اسے بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے،پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن جیت پاکستان کی ہوگی۔

سرفراز احمد پر پابندی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سرفراز احمد کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے، کئی جگہ پر دیکھ کر بات کرنی چاہیے۔ سرفراز احمدنے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے،امید ہے وہ اپنی غلطی سے سیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی باتیں باہرنہیں نکلنی چاہئیں کیونکہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے اختلافات بڑھتے ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close