کھیل

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغازہوگا، سیکیورٹی پلان مرتب

کراچی (94 نیوز) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ 7 کیلئے پانچ ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو کے1200 کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اسی طرح ٹریفک پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے، میچز کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا۔

گراونڈ جانے والے شائقین کو شٹل سروس کےذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم لایا جائے گا، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پی پارکلنگ کیلئے مختص ہے۔

اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close