کھیل
پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان ہو گیا


لاہور (94 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے اور اب ان ٹیموں کے کپتان کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز نے گزشتہ ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے ہاتھ میں سونپ دی ہے اور لاہور قلندرز کی قیادت محمد حفیظ کے ہاتھوں میں ہو گی جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کریں گے۔
کنٹریکٹ کے خاتمے کے بعد ملتان سلطانز کا نام ”سکستھ ٹیم“ ہے جس کی قیادت گزشتہ سیزین کی طرح شعیب ملک ہی کریں گے اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کس کے سپرد کی جائے گی؟ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔



