قومی

ق لیگ کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار

لاہور (94 نیوز) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی نئی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات سے انکار کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی کمیٹی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے جو معاملات طے پائے تھے ان پر عمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیر کے روز لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں نئی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی۔ حکومت کی نئی مذاکراتی کمیٹی میں شفقت محمود بھی شامل ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ق لیگ کی قیادت سے کمیٹی رکن کے طور پر نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت محمود ق لیگ سے ملاقات کے دوران برف پگھلانے میں ناکام رہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا اور اصرار کیا کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی کمیٹی میں طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کیا جائے پھر نئی کمیٹی سے بات ہو گی، نئے سرے سے دوبارہ اتحاد کے معاملات پر بات نہیں کر سکتے۔

چوہدری پرویز الہٰی کو قائل کرنے میں ناکامی کے بعد شفقت محمود نے باہر آکر میڈیا سے بھی اکیلے ہی بات چیت کی، ان کے ساتھ ق لیگ کا کوئی رہنما میڈیا سے گفتگو میں شریک نہیں ہوا۔ صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی ق لیگی قیادت کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ہماری سوچ ایک ہے، ہمارا ساتھ اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مسلم لیگ (ق) کے جو خدشات تھے وہ بڑی حد تک حل ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button