کھیل

پی ایس ایل کھیلنے کیلئے آنیوالے آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی

صوابی (94نیوز) پاکستان سپر لیگ کا سیزن 4 کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی۔

37 سالہ فواد احمد کی شادی خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاﺅں مرغوز میں ہوئی جس میں ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  فواد احمد کی شادی 20 جنوری 2019 کو آسٹریلیا میں ہی ایک پاکستانی نژاد لڑکی سے ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے پاکستانی رشتہ داروں اور دوست احباب کیلئے  شادی کی تقریب رکھی ہے۔

پی ایس ایل میں فواد احمد وننگ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے ،انہوں نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی لیکن بعد میں آسٹریلیا چلے گئے جہاں انہوں نے 2013 میں آسٹریلوی شہریت حاصل کرکے کینگروز ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close