کھیل

پی ایس ایل کا فائنل کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور (94 نیوز)  پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 6 اب 20 جون کی بجائے 24 جون کو ختم ہوگی اور 25 جون کو انگلینڈ روانگی کا مطلب ہے کہ اگر ٹورنامنٹ7 جون کو شروع ہوتا ہے تو ٹورنامنٹ میں صرف تین ڈبل ہیڈرز شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر 23 کے بجائے 25 جون کو روانہ ہوگی اورپاکستان سپر لیگ کا فائنل اب 24 جون کوکروایا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا ابوظبی میں انعقاد یقینی بنانے کیلیے قومی ٹیم کی برطانیہ روانگی کا شیڈول دو روز کیلیے آگے کردیا ہے تاہم راہیں اب بھی دشوار اور کٹھن نظر آرہی ہیں۔

فرنچائزز کو بھارت سے تعلق رکھنے والے پراڈکشن کریو میں شامل 16 افراد سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام افراد اب دبئی میں آئسولیشن مکمل کررہے ہیں، ان افراد کو گزشتہ ہفتے ابوظبی میں داخلے کی اجازت ملی تھی، ابوظبی کی انتظامیہ ان افراد کو 5 جون سے ابوظبی میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ بدھ کی دوپہر تک کرلے گی، اگر اجازت ملی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے۔

 دوسری جانب سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت 6 افراد ابوظبی پہنچ گئے ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے اوبیڈ مکائے کی جگہ مزارابانی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button