کامرس
پی آئی اے کے مسافروں کو ایک اور دھچکا،نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز دو گنا کر دیئے گئے


اسلام آباد (94 نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز ڈبل کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اندرو ن ملک پروزاوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں ، فکس چارجزکااطلاق ایک سے20کلوگرام پرمبنی اضافی سامان پرکیاگیاہے،ایئرلائن کے پرانے اضافی چارجز 100روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے، پی آئی اے فکس چارجزکے تحت فی کلو گرام 250روپے وصول کررہی ہے۔
پی آئی اے کےترجمان نے کہا کہ فیول کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے باعث چارجزفکس کیے گئے ہیں،نجی ایئرلائنزکے مقابلے میں پروازوں کی زائدتعدادکے باعث نقصان کااندیشہ نہیں۔



