قومی

واسا فیصل آباد کی کارکردگی دیکھنےکوئٹہ کی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی

فیصل آباد (94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا کوئٹہ جہانزیب خان نے ہیڈآفس میں ملاقات کی جس میں واسا فیصل آباد واٹربوٹلنگ پلانٹ سے متاثر ہو کرکوئٹہ میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے کیلئے پلانٹ کی تنصیب پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار خان، اکرام اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد رفیع،ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل روحان جاوید، ڈائریکٹر ٹیکنیکل واسا کوئٹہ عمران درانی بھی موجود تھے۔

مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد کا بوٹلنگ پلانٹ روزانہ کی بنیاد پر19 لیٹرز کی600 سے زائد عالمی معیارکا منرل واٹر تیار کررہا ہے جس سے واسا فیصل آباد کا سافٹ امیج ابھر کر سامنے آیا ہے اوراس کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے۔اب واسا فیصل آباد اس بوٹلنگ پلانٹ میں توسیع کے منصوبے پرکام کررہا ہے اور جلد 5 لٹرز،ڈیڑھ لٹر اور 500 ملی لٹر کی بوتل میں بھی واسا فیصل آباد کا معیاری پانی دستیاب ہو گا۔بعد ازاں مینجنگ ڈائریکٹر واسا کوئٹہ جہانزیب خان نے واسا فیصل آباد کے بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبوں میں پانی کی تیاری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بوٹلنگ پلانٹ پر قائم جدید لیبارٹری کا وزٹ بھی کیا اور وہاں پر پانی کے نمونوں کی سمپلنگ کا معائنہ کیا۔ایم ڈی واسا کوئٹہ نے بوٹلنگ پلانٹ پر پانی کے معیار کو سراہا اور فیصل آباد کے عوام کو مصفا پانی کی دستیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا کوئٹہ جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اوراس قلت کو دور کرنے کے لئے بوٹلنگ پلانٹ قائم کرنے کا پلان تشکیل دیا ہے اور آج اسی لئے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام بوٹلنگ پلانٹ کو دیکھنے کے لئے فیصل آباد آئے ہیں اور اس پلانٹ کے ذریعے منرل واٹرکی تیاری اور پانی کی کوالٹی بہت بہترین ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بہت جلد دوبارہ فیصل آباد آئیں گے اور اس پلانٹ کی مکمل فزیبلٹی کی سٹڈی کر کے کوئٹہ میں پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ شروع کریں گے تاکہ کوئٹہ کے عوام کو پینے کے پانی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button