قومی

آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک ہر بدھ کو دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان

محکمہ انہار کے دفتر سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی جائے گی وزیر اعلی پنجاب سے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد،سدھار(نمائندہ خصوصی94نیوز)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی و صوبائی قائدین نے حکومت کی بے حسی کی وجہ سے ہر بدھ کو پورے پنجاب میں تمام دفاتر کی تالہ کرنے کا اعلان کر دیا ایپکا ملازمین نے احتجاجی نوٹس میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی الاؤنس ہائرنگ ریکوزیشن کی سہولت سیکرٹریٹ کی طرز پر یوٹیلٹی الاؤنسس سب کو دیا جائے گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت واپس کی جائے ہاؤس رینٹ موجودہ تنخواہ پر دیا جائے پاکستان کے تمام ٹیکنیکل سٹاف اور دیگر باقی تمام پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی جائے کنٹریکٹ ملازمین کی تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور آئندہ بھرتی ریگولر بنیادوں پر کی جائے 17-A کے تحت بھرتی ریگولر کی بنیاد پر کی جائے ٹائم سکیل کا نوٹیفکیشن ،شادی گرانٹ اور فوتگی گرانٹ بچوں کی وظائف کی مد میں ملنے والی گرانٹ میں اضافہ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کئے جائیں،حق نہ ملنے کی صورت میں24اور 2مئی کو پورے پنجاب میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ایپکا عہدیداران نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button