قومی

پیپلزپارٹی عوام کو بچانے کیلئے ٹرین مارچ کررہی ہے ،خورشیدشاہ

سکھر (94نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، پیپلزپارٹی عوام کو بچانے کیلئے ٹرین مارچ کررہی ہے ،بلاول بھٹو روہڑی سے راولپنڈی تک ٹرین مارچ کریں گے۔

خورشیدشاہ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پر ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کےساتھ الائنس بن سکتا ہے ،پیپلزپارٹی کو ہردور میں سیاسی انتقام کانشانہ بناناکوئی نئی بات نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف ایسی باتیں نئی نہیں .

 انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ 6 ماہ کے بعد کیوں احتجاج کر رہے ہیں ،لوگوں کو اور میڈیاکو ہماری حوصلہ افزائی کرناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے وقت دیا مگر حکومت کوئی بہتری نہیں لاسکی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات اور عوام کو سہولیات دیں، اٹھارویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کر سکتا،پنجاب میں بلاول بھٹو کیخلاف قراردادآئی تو سندھ اورقومی اسمبلی میں بھی آئیں گی ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیشہ پارلیمنٹ کی خودمختاری کی بات کی ،پارلیمنٹ کو خودمختار ہوناچاہئے ، ہم اتحاد کی بات کرتے رہے ہیں وزیراعظم کہتے ہیں اتحاد کی ضرورت نہیں ،خورشیدشاہ نے کہا کہ حکومت دنیا بھر میں جاکر قرضے لے رہی ہے ،عمران خان ملک کے وزیراعظم ہو کر لوگوں سے قرضے مانگتے رہے ، قرضے لے کر ملک کی عزت داﺅ پر لگا دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button