National

PEMRA 3 Ban on private TV channels

Islam Abad (94 news) PEMRA 3 نجی ٹی وی چینلز پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی ہے، ںجی نیوز ٹی وی چینلز 24 نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور اب تک کی ٹرانسمیشن فوری طور پر بند کر دی گئی، فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے پاکستان کے تین نجی ٹی وی چینلز کی نشریات پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے ملک بھر میں ان کی نشریات فوری بند کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی نیوز ٹی وی چینلز 24 نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور اب تک کی جانب سے پیمراکے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان تینوں ٹی وی چینلز کی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے ملک بھر کے کیبل نیٹ ورکس پر ان کے چینل غائب کر دیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں ان چینلز کی نشریات بند کر دی گئی ہے۔

پیمرا نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس نشر کرنے والے نیوزچینلز کو نوٹس جاری کیے تھے۔ پیمرا کے ترجمان نے کہا تھا کہ مریم نواز نے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کی جسے براہ راست نشر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close