قومی

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو عید الاضحیٰ پر عید کے خصوصی پروگرامز نشر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (94 نیوز) پیمرا نے ٹی وی چینلز کو عیدالاضحیٰ پر عید کے خصوصی پروگرامز نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

پیمرا نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں ٹی وی چینلز سے اپیل کی گئی ہے کہ پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یا براہ راست ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کریں جو ملک و قوم اور کشمیری بھائیوں کے جذبات کو مجروح کریں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائے جو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دل آزاری کا باعث بنیں۔ پیمرا نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کو بہادر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو تجویز کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے لوگو 15 اگست 2019ء کو بلیک اینڈ وائٹ کردیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے 8 اگست کو جاری اپنے ایک اور نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹاک شوز میں بھارتی صحافیوں، صحافی، تجزیہ کار اور مشہور شخصیت کو مدعو نہ کریں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close