بین الاقوامی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیل پر کڑی تنقید

جدہ (94 نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال پر سعودی عرب اور قطر نے بھی اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دےد یا ہے۔ 

ایک بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدہ صورت حال اور تشددکا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، حالیہ کشیدگی میں فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔قطری وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہےکہ عالمی برادری اسرائیل کو ان  واقعات کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے سے روکے۔

 اس  حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ  فلسطین کی غیر معمولی صورت حال کا جائزہ  لے رہے ہیں، فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات  ہوئے ہیں، فریقین سے تشدد فوری  روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں اور  تحمل سےکام لیں، سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کردیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہےکہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور امن کے لیے دو ریاستی حل پرکام کرے، دو ریاستی حل ہی خطے میں سلامتی، امن اور شہریوں کی حفاظت کا ضامن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button