قومی

ایف بی آرکےگریڈ 19، 20اور21 کے افسران کے گردگھیرا تنگ، چھان بین شروع

اسلام آباد (94 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملازمین کی تفصیلات کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتے داروں سے معلومات لینا شروع کردی ہیں، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے جس میں آفیسرزکی مالی طورپر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائےگا، کیٹیگری اے اوربی کے افسران کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی جبکہ کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور ایسے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button