Commerce

پٹرول کی قیمت کم کرنےکی سفارش کر دی گئی، مگر کتنی آپ بھی حیران رہ جائیں گے؟

Islam Abad (94 news) اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھجوادی ہے جس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں حقیر سی کمی کی تجویز کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو بھیجی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ دس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سنتالیس پیسہ اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں پیٹرول کو 6 پیسے جبکہ مٹی کا تیل66 پیسے سستاکرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button