قومیکامرس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوائی گئی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (یکم مارچ 2020) سے ہوگا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close