قومی

پٹرولنگ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن، نیلی بتی لگاکر گھومنے والے ملزمان کلاشنکوف سمیت گرفتار

فیصل آباد (94 نیوز) ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِنگرانی پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن، نیلی بتی لگاکر گھومنے والے ملزمان سے کلاشنکوف،پسٹل گولیاں اور کارتوس برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ مکوآنہ کے سید عون محمد SI اور محمد جاوید ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عابس اعظم ولد اعظم علی جو ویگع ڈالہ پرممنوعہ نیلی بتی لگا کر گھوم رہا تھا روک کر ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 9 ایم ایم،دو عدد میگزین اور 11گولیاں جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم علی حسن ولد بابر حسین سے ایک کلاشنکوف، دو عدد میگزین، دس عدد گولیاں اور 25کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس موقع پرایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ مکوآنہ کی ٹیمز کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button