قومی

9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کے واثق قیوم اور صداقت عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے

راولپنڈی (94 نیوز) بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید احمد کیخلاف 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق رکن قومی اسمبلی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، تینوں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،

اجمل صابر نے اپنے بیان میں بتایا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ کی گئی تھی، گواہوں نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایماءپر کی گئی،

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی حراست میں ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری الیشکن سے 2 دن قبل طلب کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button