قومیکامرس

آزاد کشمیر کا ایک کھرب 41 ارب 40 کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مظفر آباد (94 نیوز) آزاد کشمیر کا ایک کھرب 41 ارب 40 کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرخزانہ نجیب نقی مالی سال 22-2021 کابجٹ پیش کریں گے ۔

ایک کھرب 13 ارب 40 کروڑروپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کئے جانے کا امکان ہے ، 28 ارب روپے ترقیاتی اخراجات پرخرچ ہوں گے، ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے 14 فیصداضافہ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی  تجویز ہے ۔

بجٹ میں  صحت کیلئے ایک ارب 75 کروڑ،تعلیم کیلئے 3 ارب 20 کروڑمختص کئے جانے کا امکان ہے ، مواصلات کیلئے 10 ارب،فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کیلئے 4 ارب 80 کروڑمختص کئے جانے کا امکان ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button