قومی

پٹرولنگ پولیس فیصل آباد نے سال 2020 کی پرفارمنس رپورٹ جاری کردی

فیصل آباد (94 نیوز) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل کی ہدایت پر سال 2020 کی پرفارمنس رپورٹ جار ی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں 4523ملزمان،531اشتہاری اور31عدالتی مفرورگرفتار، ملزمان سے54کلاشنکوف،35رائفل 198پسٹل و ریوالور،19گن ،20رپیٹر،08پمپ ایکشن،06کاربین، 5428گولیاں اور کارتوس جبکہ منشیات، چوری شدہ و مشکوک کار، موٹر سائیکلز،مویشی اورمردہ گوشت بھی برآمد۔
فیصل آباد: تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل کی ہدایت پر فیصل آباد کی گزشتہ سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔سال 2020 کے دور ا ن مختلف دفعات کے تحت 4303مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 4523ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ54عدد کلاشنکوف، 178پسٹل30 بور،16پسٹل 9ایم ایم، 35رائفل،223,،222 ،303 ،244، بورو7،8ایم ایم،02ریوالور، 02پسٹل 22اور 32بور، 20رپیٹرز،08پمپ ایکشن،19گن، 06 کاربین جبکہ 5428گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ان ملزمان میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 531 اشتہاری اور31عدالتی مفروربھی شامل ہیں۔جبکہ منشیات میں 3537لیٹر شراب،32کلو 718گرام چرس ،02 کلو 49گرام ہیرون اور 01شیشہ 8فلیور بھی برآمد کئے۔پٹرولنگ پولیس نے 01کار،03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز ، 07بھینس، 01گائے،03موبائل فون،01انجن ،01بکری 01پمپ، ،30600مالیت کی 03بیٹریز جبکہ واردات میں چھینی گئی 08موٹر سائیکل بھی بر آمدکر لیں۔ 5049موٹر سائیکل،01کار اور 01پک اپ کو مشکوک وسرقہ شدہ ہونے کی بناء پردفعہ/115 550/134کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔1340کلومردہ جانور کا مضر ِ صحت گوشت برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شارع عام پر تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے کے 1211مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے 152حادثات میں 320افرد کو طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں گھرے 22950افرادکو مدد فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 63لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کار وائی کرتے ہوئے 313ناجائز تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button