قومی

سرفراز کھوکھر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفرازحسین کھوکھرنے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

ملک سرفراز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداروں  کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہا ہوں، اداروں سے تصادم کی پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔ ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد بھی پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ پر قائم ہے، اس لیے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان  کرتا ہوں۔

یا د رہے ملک سرفراز کھوکھر  2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button