قومی

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کاہی اہلکار نکلا

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام پولیس کا ہی اہلکار نکلا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا، ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close