قومی

پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کا معاملہ، پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (94 نیوز میاں ندیم) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے صدر پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی ۔جج اعجاز احمد نے کہاکہ عبوری ضمانت کیلئے درخواست گزار کا پیش ہونا لازم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button