National
Amendments in pension rules will not be allowed under any circumstances, General Secretary PACT


Faisalabad (94 News Mian Nadeem Ahmed) پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سرکاری سکولوں کا اساتذہ اپنا حق لینے کے لئے سڑکوں پرنکلے ہوئے ہیں، سکولوں کی تالا بندی کو کئی دن گزر گئے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات نہیں کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی پنشن رولز میں ترامیم کے لئے قانون سازی شروع کردی ہے جس کے لئے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری طرف حکومت سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ بھی کرنے جا رہی ہے۔
اساتزہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف انتخابات کروانا ہے پنشن رولز میں ترمیم ان کا مینڈیٹ نہیں، اساتذہ اپنی ساری عمر صرف تنخواہ پر گزارا کرتے ہیں، بڑھاپے میں پنشن سہارا ہے جس سے ہم اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرتے ہیں، لیکن حکومت ہم سے ہمارا آئینی حق چھین رہی ہے جس کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، مطالبات کی منظوری تک کلاسوں کا تالا بندی رہے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے لیکن نگران حکومت کو کسی کی پرواہ نہیں۔ پنجاب بھر کے اساتذہ کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔