قومی

پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں ہونے والا کل کا پرچہ ملتوی

لاہور (94 نیوز) پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں ہونے والا کل کا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔ 

اطلاع کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر کا کہنا ہے کہ سمسٹر سسٹم کے تحت امتحانات کا کل 11 مئی کو پہلا پرچہ ملتوی ہوگیا۔ ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 جون کو ہوگا۔ 

ڈپٹی کنٹرولر نے مزید بتایا کہ 12 مئی سے بقیہ پرچے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے 11 اور 12 مئی کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button