قومی

پنجاب کوآپریٹو بنک نے جھمرہ میں کسانوں کو آسان اقساط پر ٹریکٹر فراہم کردیئے

چک جھمرہ (میاں آصف سے) چک جھمرہ میں پجاب کوآپریٹو بنک نے چھوٹےکسانوں کو آسان شرائط پر ٹریکٹر فراہم کردیئے ۔

اس موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود او بیت المال اجمل چیمہ تھے،

اس موقع پر اجمل چیمہ نے کہا کہ حکومت چھوٹے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے اور اس سلسلہ مہں چھوٹے کسانوں کے لئے خصوصی پیکج بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اس طرح کسان خود کفیل اور خوشحال ہونگے۔

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کے زونل ہیڈ نے کہا کہ پانچ ایکڑ تک کے کسانوں کو سات سال کی آسان اقساط پر جھمرہ میں ٹریکٹر دیئے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنا اور انکو آگاہی دینا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button