قومی

دہشتگردی کے واقعات امن پسند عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، میاں ندیم احمد

مسیحی عبادت گاہوں اور ہوٹلز کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن اور بزدل لوگ ہیں

فیصل آباد (94 نیوز) چئیرمین این جی اوز نیٹ ورک اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سری لنکا کی بہادر اور امن پسند عوام نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں،دہشتگردی کے حالیہ واقعات سری لنکا کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج سری لنکا کی قوم کی زندگی کا افسوسناک دن ہے،اس دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور ہوٹلز کو نشانہ بنایا، بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کرہ ارض کے بد ترین لوگ ہیں،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور آج بھی امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے مساجد، گرجا گھر، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کسی طرح بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button