قومی

پنجاب کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے اپنے وسیم اکرم پلس کو اسلا م آباد طلب کر لیا

اسلام آباد (94 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیاہے، عثمان بزدار تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پنجاب کابینہ کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے جن ناموں پر غور کیا جارہاہے ان میں راجہ بشارت، سبطین خان، یاسمین راشد، حافظ عمار یاسر، شہاب الدین، غضنفر عباس چھینہ، تیمور بھٹی، مراد راس، ہاشم جواں بخت، چوہدری ظہیر الدین، علی افضل ساہی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ جن افراد کے کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے ان میں اسلم اقبال ، رانا شہباز ، رفاقت گیلانی ، یاسر ہمایوں بھی شامل ہیں ۔راشد حفیظ، سیف الدین کھوسہ بھی صوبائی وزراءکی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہناتھا کہ تحریک انصاف میں فعال کردار ادا کرنے والوں کو کابینہ میں لیا جائے گا ،پنجاب کابینہ میں جنوبی پنجاب کو موثر نمائندگی دی جائے گی ،شمالی پنجاب سے ڈپٹی سپیکر کیلئے ناموں پر بھی غور کیا جارہاہے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close