قومی

عمران محمود نے بطور آر پی او فیصل آباد عہدے کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (94 نیوز) عمران محمود نے بطور آر پی او فیصل آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ریجنل پولیس آفس فیصل آبادآمد پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ آر پی او نے تما م برانچزکا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ لو گوں کے مسائل حل کر نے اور انکی شکایات کے ازالہ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق تمام پو لیس افسران فیصل آباد ریجن انتظامی معاملات کو بہتر بناتے ہو ئے اس کے ثمرات سے لوگوں کو مستفید کر یں۔ خود احتسابی کے عمل کو اختیار کیا جائے۔ اپنے اندر فر ض شناسی اورذمہ دارانہ رویہ پیدا کریں تا کہ سر وس ڈ لیوری کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تمام فیلڈ پو لیس افسران جرائم کے خاتمہ کیلئے مو ثرحکمت عملی وضح کریں۔ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پو لیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پراظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ میں پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی۔قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ان شہیدوں کا مقدس لہو پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کے دلوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ کے عزم کو زندہ رکھے ہو ئے ہے۔انہوں نے مزید اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے انصاف کی فراہمی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button