National

Management action against violation of Corona SOPs in Punjab

Lahore (94 news) پنجاب میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے ایکشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھمبر روڈ پر مزید 10 دکانیں سیل کی گئی ہیں، شہر میں جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 10 مریضوں کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کورونا وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں جلالپور جٹاں، منگووال، مرغزار کالونی، ٹانڈہ روڈ، ریلوے روڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب ملتان شہر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسافر بسوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 مسافر بسیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کو ماسک پہننے کی پابندی کرائیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ ماسک وردی کا حصہ ہے کوئی اہلکار بغیر ماسک کے ڈیوٹی نہ کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 2 thousand 253 نئے مریض سامنے آئے ہیں، 14 مارچ کو 44 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 1 فیصد رہی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button