قومی

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

لاہور(94 نیوز) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کےخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو انکی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا تھا اور نیا بلدیاتی نظام متعارف کرویا تھا جس پر اسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ اس نئے بلدیاتی نظام کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی ،لاہور ہائی کورٹ نے درخواستوں پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب مانگ رکھا ہے،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا،

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close