قومی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیج دیا

لاہور (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری مراسلے میں پنجاب حکومت کو صوبائی کابینہ کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق کمیٹی الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219(3)، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی دفعہ 59 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ (الیکشن) رولز 2026 کے قاعدہ 5(1) کے تحت تشکیل دی جائے گی۔مشاورتی اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر کمیشن اور صوبائی حکومت کے درمیان مشاورت کی جاسکے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں 20 اگست 2026 کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے ارکان کو مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button