National

The Punjab government has appointed and transferred several commissioners and deputy commissioners, including secretaries

Lahore(94 news) The Punjab government 8 محکموں کے سیکرٹریز سمیت متعدد اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان ،احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ ،جاوید اقبال بخاری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،محمد شعیب خان جدون کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی،عمران سکندر بلوچ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ​تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ​ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،خرم شہزاد کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ،عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، کمشنر ملتان جاوید اختر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close