قومی

پنجاب بھر کے سکولوں میں سٹودنٹس کونسل سسٹم نافذ، الیکشن 16 اگست کو کروائے جائیں، وزارت تعلیم پنجاب

راولپنڈی (94 نیوز) وزارت تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، سپورٹس مین سپرٹ اجاگر کرنے کے لیے سٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔

سٹوڈنٹس کونسل صدر،نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے3 عہدوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، اس انتخاب کے ووٹرز کلاس سکس، سیون، ایٹ نائن، ٹین کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ جس کا باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ سٹوڈنٹس کونسل مکمل غیر سیاسی ہوگی، اس کے فرائض میں بزم ادب، سپورٹس، تقریری مقابلہ جات،کوئز مقابلے، فیصلہ سازی، انتظامی معاملات دیکھنے،اعتماد سازی، گفت و شنید، کتب بینی فروغ، مضمون نویسی، یوم والدین اور یوم آزادی منانے کی تربیت اجاگر کرنا ہے۔سٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداران اور کلاس نمائندے باقاعدہ حلف اٹھائیں گے، باقاعدہ انتخابات موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہر سال اگست میں ہوا کریں گے، اس کے لئے طلبہ و طالبات باقاعدہ مہم چلا سکیں گے، انتخاب سے قبل ہر امیدوار کو اپنا موقف، سکول کی بہتری کے لیے اپنا پوائنٹ پیش کرنے کے لئے پانچ پانچ منٹ کا ٹائم دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button