قومی

2020 عوام کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہے، عمران خان

اسلام آباد(94 نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے، 2020 لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا،نوجوانوں کو کاروباری شعبوں میں مواقع دینے پر کام کر رہے ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملک کے معروف بینکاروں کے وفد نے ملاقات کی، گورنر سٹیٹ بینک،مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کے اعلی حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پرمشیر خزانہ اور معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بینکاری کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔وزیراعظم نے بینکرز کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروباری شعبوں میں مواقع دینے پر کام کر رہے ہیں،نوجوانوں کومعاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کےقابل بناناہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پوری توجہ کاروبار میں آسانیوں پر ہے، بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور ایس ایم ایز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button