قومی
پنجاب بھر میں سکول مزید 2 روز کیلئے بند کردیئے گئے


لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورت حال کے باعث پنجاب حکومت نے مزید دو روز کیلئے سکول بند کردیے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں 11 اور 12 مئی کو سکول بند رہیں گے۔
