National

The doors of the Punjab Assembly were closed and barbed wire was laid in front of the doors

Lahore (94 news) پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خار دار تاریں لگا دی گئیں۔

پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

اسمبلی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا، اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کے 30 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے آج بروز اتوار ایک بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے، اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسے 16 مئی تک مؤخر کردیا گیا تھا۔

16 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیا گیا تھا تاہم اب تیسری بار تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اجلاس آج 22 مئی اتوار ایک بجے بعد دوپہر طلب کیا گیا ہے، اجلاس آج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button