قومی

عمران خان نے فیصل واوڈا پر بھی پابندی عائد کردی

اسلام آباد (94 نیوز) نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بوٹ لے جانے پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر پابندی عائد کردی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس پر رد عمل دیتے ہوئے اینکر پرسن روف کلاسرا نے کہا کہ جس وزیر کو برطرف ہونا چائیے تھا کہ پوری قوم کے سامنے لائیو بوٹ رکھ دیا اور ادارے کی ساکھ پر سوالات اٹھوا دیے اسے دو ہفتے کے لیے بین کرنا مذاق اور اسے بچانے کی کوشش ہے۔ ویسے اس میڈیا پر بھی تین حرف بھیج دیں جو ایسے وزیر کو دو ہفتے بعد بلا کر ملک اور قوم کے لیے مشورے مانگے گا۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی کے پروگرام پر 60روز کی پابندی لگائی گئی ہے ۔ لیکن فیصل واوڈا پر صرف دو ہفتوں کے لئے پابندی لگ گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button