قومی

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار دادجمع

لاہور (94 نیوز، میاں ندیم احمد) شریف خاندان کے متعلق نیب کی کارروائیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر وادی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے جاری کارروائیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد ر جمع کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  نیب کی طرف سے شریف خاندان کو ہدف بنایا جا رہا ہے، شریف خاندان کےخلاف نیب کی جانبداری اورتعصب ظاہر ہو گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد  کے متن کے مطابق نیب اب تک شریف خاندان کےخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شریف خاندان پر بنائے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی بھی فوری بند کی جائے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close