قومی

پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قراردیدیا

اسلام آباد (94 نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ بعدازاں پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ پمز ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری ٰبی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button