قومی
پشاور میٹرو بس نے سروس شروع کرنے سے قبل ہی خاتون کی جان لے لی


پشاور (94نیوز) بی آرٹی منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک خاتون کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں بی آر ٹی کی بسیں تربیت کیلئے چلائی جارہی تھیں کہ فیز تھری چوک کے قریب ایک خاتون جنگلہ کراس کرتے ہوئے بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔ بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ لبنیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے بی آر ٹی کے ڈرائیورز کو تربیت فراہم کی جارہی ہے اس لیے بسیں تربیتی طور پر چلائی جارہی ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔



