قومی

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ مکمل کرنا ان کے بس کی بات نہیں، ہائیکورٹ

پشاور(94 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) شروع کیا اب مکمل کرنا ان کے بس کی بھی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ بی آر ٹی روٹ میں نہ پیدل چلنے والوں کےلئے کراسنگ ہے، نہ نکاسی کا نظام درست انتظام ہے، یہاں تک کہ ایمبولنس کےلئے بھی راستہ موجود نہیں۔جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی رٹ متاثرہ افراد کے زخموں پر نمک کا باعث بن رہی ہے، جنہوں نے منصوبہ شروع کیا اب یہ منصوبہ مکمل کرنا ان کے بس کی بھی بات نہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ٹریک ڈیزائن کے مطابق نہیں، ستون بھی ٹھیک نہیں ہیں چار فٹ کی بجائے سات فٹ پلرز بنائے گئے ہیں۔عدالت نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت، پراجیکٹ ڈائریکٹر، پی ڈبلیو ڈی اور پی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button